Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل گیا

برلن( مانیٹرنگ ڈیسک) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کا کہنا ہے کہ پاکستان نے تمام شرائط مکمل کرلی ہیں۔پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل گیا۔
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس گرے لسٹ سے متعلق ممالک کے اسٹیٹس کا اعلان آج ہونا تھا۔ تاہم پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے سے پہلے ایف اے ٹی ایف کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی ۔ جس کے بعد پاکستان کو گرے لسٹ سے باقاعدہ طور پر نکال دیا جائیگا۔
تاہم پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی تمام شرائط پوری کرلی ہیں ۔ جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایف اے ٹی ایف اجلاس کے کا آج آخری روز تھا۔
فیٹف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے 34آئٹمز پر مبنی اپنے دو ایکشن پلان مکمل کر لیے ہیں۔ پاکستان کا دورہ کر کے شرائط کی تکمیل کی تصدیق کی جائے گی۔
فیٹف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے منی لاؤنڈرنگ، دہشت گردی کی فنڈنگ روکنے کیلئے اصلاحات مکمل کیں۔
خیال رہے کہ28فروری2008کو پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل گیا تھا ۔ اہداف حاصل کرنے کیلئے پاکستان کو ایشیا پیسیفک گروپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے کہا گیا تھا۔
جون 2010میں مثبت پیش رفت پر پاکستان کو فیٹف کی نگرانی کی فہرست سے نکال دیا گیا تھا ۔ تاہم 16فروری2012میں پاکستان کو دوبارہ گرے لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.