Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ایف بی آر افسران سے گرفتاریوں کے صوابدیدی اختیارات ختم کرنا چاہتا ہوں،شبر زیدی

ایمنسٹی اسکیم میں کسی قسم کا ابہام نہیں ہے، چیئرمین ایف بی آر

کراچی۔چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہناہےکہ ایمنسٹی اسکیم میں کسی قسم کا ابہام نہیں ہےاوراس کے لیے فنانس بل میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ کراچی چیمبر میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آرشبر زیدی کا کہنا تھا کہ شعبہ جاتی آڈٹس سے ایف بی آر کو کوئی اضافی ریونیو حاصل نہیں ہوتا، آڈٹس سے صرف خوف کا ماحول پھیلتا ہے، غلطیاں ہمارے لوگوں کی بھی ہے، ہماری انڈسٹری کو فراڈ کے لیے استعمال کیا گیا۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ میں نے چھاپے مارنے سے روک دیا، اب تاجر گرفتاری سے کیوں خوفزدہ ہیں، ایف بی آر افسران سے گرفتاریوں کے صوابدیدی اختیارات مکمل طور پر ختم کرنا چاہتا ہوں جب کہ ایمنسٹی اسکیم میں کسی قسم کا ابہام نہیں ہے، ایمنسٹی اسکیم کے لیے فنانس بل میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

تاجربرادری ماہ رمضان کے احترام میں اسمگل شدہ اشیاء کی فروخت ازخود بند کریں،افغان ٹرانزٹ کے علاوہ بھی پاکستان میں اسمگلنگ کی جارہی ہے،بندرگاہوں پر انسداد اسمگلنگ پر کام جاری ہے،تاجر برادری بھی کردار اداکریں اور اگر چیمبر احتجاج نہ کرنے کا وعدہ کرے تو اسمگلڈ اشیا کے خلاف چھاپوں کے احکامات جاری کرتا ہوں۔

شبر زیدی کاکہنا تھاکہ ایف بی آر کو خام مال کی درآمد پر وصول کردہ ودہولڈنگ ٹیکس بالآخر ریفنڈ کرناہوگا، چند خام مال پر تو ریلیف دیاجاسکتا ہےسب پرٹیکس چھوٹ نہیں ملےگی،چیمبر ایسے خام مال کی فہرست فراہم کرے اس شرح سےودہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی کی جارہی ہے،خام مال کی درآمدات پر3 اور6فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائدنہیں ہونا چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.