Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اسٹاک مارکیٹ کو بحران سے نکالنے کیلیے 20 ارب کا فنڈ قائم

این آئی ٹی فنڈ سے سرکاری اداروں کے حصص کی خریداری کرکے بحران کی صورت میں کردار اداکریگا

کراچی. اسٹاک مارکیٹ کو بحران سے نکالنے کیلیے 20ارب روپے کا خصوصی فنڈ قائم کردیاگیا۔اسٹاک مارکیٹ کو بحران کی صورت میں امداد کیلیے20ارب روپےسےخصوصی فنڈ قائم کردیاگیااس طرح اسٹاک بروکرز کادیرینہ مطالبہ پورا کردیاگیا، یہ فیصلہ مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ڈائریکٹرز اور اسٹاک بروکرزسے ملاقات میں کیاگیا۔

ذرائع نے بتایاکہ فنڈ کا انتظام سرکاری مالیاتی ادارہ نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ(این آئی ٹی) سنبھالے گا۔ این آئی ٹی فنڈ سے اسٹاک مارکیٹ میں لسٹڈ سرکاری اداروں کے حصص کی خریداری کرکے بحران کی صورت میں کردار اداکرے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.