Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزارت داخلہ کو گستاخانہ مواد میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کا حکم

گستاخانہ مواد کی تشہیر کرنے والوں کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ سنادیا

اسلام آباد۔گستاخانہ مواد کی تشہیر کرنے والوں کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ سنادیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف کیس میں دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

تحریری حکم میں کہاگیاکہ ایف آئی اےقابل اعتراض اور گستاخانہ مواد کی چھان بین کرے اور ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کرے، جب کہ وزارت داخلہ سمیت دیگر ادارے ایسے مواد کی تشہیر کو روکیں۔عدالت نے پی ٹی اے کو قابل اعتراض مواد ہٹانے کے حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ ایف آئی اے کو قابل اعتراض مواد کا ڈیٹا فراہم کیا جائے۔

تحریری حکم نامہ میں کہا گیا کہ درخواست گزار ایف آئی اے، پی ٹی آئی اور متعلقہ اداروں سے رابطہ کرے۔واضح رہے کہ درخواست گزار نے فیس بک پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.