Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ایف بی آر کا اعظم سواتی کےخلاف جےآئی ٹی کومعلومات فراہم کرنےسےانکار

 

اسلام آباد:ایف بی آرنےوفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی کےخلاف تحقیقات کیلئےقائم کردہ جےآئی ٹی کو معلومات فراہم کرنےسےانکارکردیا۔
ایف بی آرنےوفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی کےخلاف تحقیقات کیلئےقائم کردہ جےآئی ٹی کو معلومات فراہم کرنےسے انکارکرتے ہوئے قانونی رائے کیلئے ریفرنس تیارکرکے لاء ڈویژن کو بھجوادیا۔

ایف بی آرکے جواب کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس2001 کی سیکشن216 کے تحت ٹیکس دہندگان کی معلومات خفیہ رکھنےکاپابند ہے،خلاف ورزی کے مرتکب افسر کو جرمانہ و قید کی سزائیں دی جاسکتی ہیں،اعظم سواتی کے معاملہ میں قائم کی جانےوالی جے آئی ٹی کی قانونی پوزیشن سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کیس میں قائم کی جانے والی جےآئی ٹی سےمختلف ہے،نوازشریف کیس میں قائم کی جانےوالی جے آئی کو نیب، اینٹی منی لانڈرنگ اورایف آئی اے سمیت دیگرمتعلقہ قوانین کے تمام اختیارات دیے گئے تھے۔

ایف بی آرکا کہنا تھا کہ اعظم سواتی والے معاملہ میں قائم جے آئی ٹی بارے سْپریم کورٹ کی جانب سے اس قسم کے کوئی اختیارات نہیں دیے گئے ہیں، ایف بی آرسپریم کورٹ کی ہدایات و احکامات کے بغیر معلومات فراہم نہیں کرسکتا ہے۔

دوسری جانب معلومات کی فراہمی سے انکار پرمشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ میر واعظ نے سخت ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے سپریم کورٹ آف پاکستان اورچیئرمین ایف بی آر کو خط لکھ دیا جس میں شکایت کی گئی کہ اعظم سواتی کے بارے میں معلومات کی فراہمی سے انکارکرکے جے آئی ٹی کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ جے آئی ٹی کے سربراہ میرواعظ نے ایف بی آرسے اعظم سواتی کے انکم ٹیکس گوشواروں اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ کی تفصیلات مانگی تھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.