Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, مئی 9, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ڈرونز کے پیچھے کا ڈرامہ: بھارت کی میڈیا جنگ یا عسکری کامیابی؟
    • بھارتی جارحیت کے باوجود آپریشن سندور کی ناکامی
    • سائبر جنگ:  ایک خاموش مگر خطرناک جنگ
    • لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی بھارتی فوج کیخلاف جوابی کارروائیاں جاری
    • بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی فوج کی سول آبادی پر گولہ باری
    • لائن آف کنٹرول پر پاکستان کا بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب، کئی چیک پوسٹیں تباہ
    • مودی کا فالس فلیگ آپریشن اور بھارتی فضائیہ کی تباہی پر بھارت سے آوازیں اٹھنے لگیں
    • بھارتی پروپیگنڈا اپنے عروج پر، جہازوں کی شرمندگی چھپائے نہ چھپے !
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس: نواز کی ضمانت میں 26 اکتوبر تک توسیع، نیب کو نوٹس جاری
    اہم خبریں

    ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس: نواز کی ضمانت میں 26 اکتوبر تک توسیع، نیب کو نوٹس جاری

    اکتوبر 24, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف سابق وزیراعظم نواز شریف کی اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں پر قومی احتساب بیوتو (نیب) کو نوٹس جاری کردیا۔

    نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں پر چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس گل حسن اورنگزیب پر مشتمل خصوصی بینچ نے سماعت کی۔ دوران سماعت وکیل اعظم نذیر تارڑ روسٹرم پر آگئے اور کہا کہ آسان الفاظ میں یہ اپیلیں بحال کرنے کی درخواستیں ہیں۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ابھی ہمیں اس پر نوٹس جاری کر کے نیب کو سننا ہے۔ اس پر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ میں آپ کو دلائل دےکر مطمئن کروں گا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ جب ڈیکلریشن اس قسم کا دیا جائے تو کیا وہ پھر کہہ سکتا ہیں اپیلیں بحال کریں ؟ نواز شریف نے جیسٹیفائی کرنا ہے کہ کیوں وہ اشتہاری ہوئے؟ وہ عدالت کیوں پیش نہیں ہوتے رہے؟ ایک بات کلیئر کردوں آپ لا کے مطابق جائیں گے۔

    اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھاکہ نواز شریف جان بوجھ کر غیر حاضر نہیں رہے، نواز شریف عدالت کی اجازت سے بیرون ملک گئے، ہم عدالت میں میڈیکل رپورٹس پیش کرتے رہے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ نوازشریف کی کسٹڈی اس عدالت کےتحت تھی آپ دوسری عدالت چلے گئے۔

    اس وکیل اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھاکہ دوسری عدالت سے ریلیف سے متعلق ہم نے اس عدالت کو آگاہ کیا تھا، آئین کے آرٹیکل 10 اے سے پہلے کی صورت حال مختلف تھی۔ چیف جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھاکہ آرٹیکل 10 اے میں حیات بخش کیس کا فیصلہ بھی ہے، اپیلوں کی بحالی روٹین کا معاملہ نہیں، آپ کومطمئن کرناہے کہ آپ عدالت سے غیرحاضرکیوں رہے؟

    وکیل اعظم نذیر تارڑ نے جواب دیا کہ نیب کورٹ نے اشتہاری کا اسٹیٹس ختم کردیا ، نواز شریف نے اس تمام وقت کے دوران بہت سی مشکلات دیکھی ہیں، ان کی والدہ اور اہلیہ کی وفات اس دوران ہوئی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ تمام الزام عدالتوں پر ڈال دیا جاتا ہے، نیب کا کنڈکٹ تو دیکھیں، چیئرمین نیب سےہدایات لےلیں کہ عدالت کاوقت کیوں ضائع کررہےہیں؟

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ نیب جب کسی چیزکی مخالفت ہی نہیں کررہاتوپھراپیلیں کیسی؟ چیئرمین نیب سےہدایات لےکرہمیں بتائیں، ہمیں واضح بتادیں تاکہ ہم فیصلہ دے کر کوئی اور کام کریں۔

    چیف جسٹس اسلام آباد  نے پراسیکیوٹر جنرل نیب سے سوال کیا کہ پھر پوچھ رہے ہیں کیانیب نوازشریف کو گرفتار کرنا چاہتا ہے؟ اس پر پراسیکیوٹر جنرل نیب نے جواب دیا کہ نہیں، ہم نوازشریف کوگرفتار نہیں کرنا چاہتے۔

    چیف جسٹس نے پھر استفسار کیا کہ کیا نیب کو نوازشریف کی حفاظتی ضمانت میں توسیع پر کوئی اعتراض ہے؟ تو پراسیکیوٹر جنرل نیب نے جواب میں کہا کہ نہیں، ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ عدالت نے نواز شریف کی حفاظتی ضمانت میں 26 اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے نیب کو نوٹس جاری کردیا۔

    خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی آج تک حفاظتی ضمانت منظور کر رکھی تھ اور انہیں آج تک گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم دے رکھا تھا، نیب نے نوازشریف کو حفاظتی ضمانت ملنے پرکوئی اعتراض نہیں کیا تھا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار دے دیا
    Next Article خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کے تنخواہوں سے کٹوتی کی سفارشات تیار
    Web Desk

    Related Posts

    ڈرونز کے پیچھے کا ڈرامہ: بھارت کی میڈیا جنگ یا عسکری کامیابی؟

    مئی 9, 2025

    بھارتی جارحیت کے باوجود آپریشن سندور کی ناکامی

    مئی 9, 2025

    سائبر جنگ:  ایک خاموش مگر خطرناک جنگ

    مئی 9, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ڈرونز کے پیچھے کا ڈرامہ: بھارت کی میڈیا جنگ یا عسکری کامیابی؟

    مئی 9, 2025

    بھارتی جارحیت کے باوجود آپریشن سندور کی ناکامی

    مئی 9, 2025

    سائبر جنگ:  ایک خاموش مگر خطرناک جنگ

    مئی 9, 2025

    لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی بھارتی فوج کیخلاف جوابی کارروائیاں جاری

    مئی 9, 2025

    بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی فوج کی سول آبادی پر گولہ باری

    مئی 9, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.