Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ایچ ای سی نے جامعات کو آن لائن امتحانات کی اجازت دے دی

ملک بھر میں یکم فروری سے تمام تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ

ہائر ایجوکیشن کمیشن  نے کیمپس میں ہونے والے امتحانات کے خلاف مظاہروں کے بعد طلبہ کے خدشات کا نوٹس لیتے ہوئے آن لائن یا ذاتی حیثیت میں امتحانات لینے کا فیصلہ جامعات کی صوابدید قرار دے دیا۔ اس ضمن میں جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ طلبہ کے خدشات کا جائزہ لیا گیا اور امتحانات سے متعلق معاملات میں جامعات کے وائس چانسلرز سے مشاورت کی گئی۔ ایچ ای سی نے کہا کہ جامعات کو امتحانات کے انعقاد کے لیے اپنی صوابدیدی اختیارات استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جامعات آن لائن یا کیمپس میں امتحانات لینے کا فیصلہ خود کریں جو انہیں طلبہ کی کارکردگی کا منصفانہ جائزہ لینے میں مددگار ہو۔ جامعات کے آن لائن امتحانات لینے سے متعلق ایچ ای سی نے کہا کہ جامعات ’اوپن بک امتحانات‘ کا انتظام کریں یا خاص ماحول میں ایک نگرانی کا نظام تشکیل دیں۔

ایچ ای سی نے مزید کہا کہ ‘آن لائن امتحانات کی صورت میں جامعات جوابات کی پڑتال کے لیے ٹرنٹین سافٹ ویئر استعمال کرسکتی ہیں’۔ کمیشن نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں کو جہاں ضرورت ہو زبانی امتحان بھی لیے جا سکتے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے ملک بھر میں یکم فروری سے تمام تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا جس میں دوسرے مرحلے میں تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے کی توثیق کی گئی۔ اس فیصلے کے بعد ملک بھر یکم فروری سے تمام تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوجائیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.