Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ایک نالائق کو بچانے کے لیئے تمام حربے بروئے کار لائے جارہے ہیں،مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک نالائق کو بچانے کے لیئے تمام حربے استعمال کیئے جارہے ہیں

مریم نواز نے کہا ہے کہ ویڈیو بنانیوالے، پیسے لینے اور دینے والے یہ خود ہیں، مناسب ٹائمنگ پر ویڈیو ریلیز کی گئی، حکمرانوں کی اصلیت عوام کے سامنے آگئی، ایک نالائق کو بچانے کیلئے ہر حربہ استعمال ہو رہا ہے۔پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب مریم نواز نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو توڑنے کی تاریخی کوشش ہوئی، نواز شریف کا نظریہ لوگوں نے دل سے اپنایا، آپ جماعت کو توڑ سکتے ہیں لیکن نظریے کو نہیں، پی ڈی ایم خفیہ رائے شماری کو سپورٹ نہیں کرتی، خفیہ بیلٹ میں صرف پیسہ نہیں چلتا، وفاداری تبدیل کرنے کیلئے فون کرائے جاتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.