Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اے وی ٹی چینلز نیٹ ورک کا ایک اور اعزاز، دبئی سنٹر سے خیبر مڈل ایسٹ ٹی وی کا آغاز

دبئی: اے وی ٹی چینلز نیٹ ورک نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا، متحدہ عرب امارات میں واقع نیٹ ورک کے دبئی سنٹر نے خیبر مڈل ایسٹ ٹی وی چینل کا آغازکر دیا۔ خیبر مڈل ایسٹ چینل دنیا بھر میں بالعموم اور بالخصوص مشرق وسطیٰ میں بسنے والے پختون مسافرین کےلیے خوشیوں کا نیا سامان لے کرآیا ہے۔ چینل کی افتتاحی ٹرانسمشن کاآغاز اے وی ٹی چینلز نیٹ ورک کے چیف آپریٹنگ آفیسر جناب جواد حامد راجہ نے دبئی سنٹر سے کیا۔ اس موقع پر چینل کی انتظامیہ کے سرکردہ اراکین بھی موجود تھے۔ چینل کے افتتاح پر دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات کے ساتھ عوام کی جانب سے دعائیں بھی دی گئیں۔ وطن سے دور رہنے والے پختونوں نے خیبرمڈل ایسٹ ٹی وی کو اپنا فیملی چینل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اے وی ٹی چینلز نیٹ ورک نے نہ صرف دنیا بھر میں پھیلے ہوئے پختونوں کی ترجمانی کا فریضہ احسن طریقے سے سرانجام دیا بلکہ پختون ثقافت و زبان کی ترویج و تحفظ میں بھی تاریخی کام کیا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ خیبر مڈل ایسٹ ٹی وی دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.