Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

باجوڑ میں تحصیل چیئرمین کی گاڑی پر بم حملہ

باجوڑ کے علاقے سلارزئی چینار میں تحصیل چیئرمین خار حاجی سید بادشاہ کی گاڑی بارودی سرنگ کی زد میں آگئی۔ گاڑی میں سوار حاجی سید باچا سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کردیا گیا۔دھماکے میں گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ سید باچا جنازے میں شرکت کے لیے تحصیل سالارزئی جا رہے تھے۔ ریسکیو حکام کے مطابق واقعے میں کوئی موت واقعہ نہیں ہوئی، تحصیل چیئرمین حاجی سید باچا کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.