Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بجلی اور پٹرول کے بعد سوئی گیس بھی 45 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری

اسلام آباد(ویب ڈیسک) بجلی اور پٹرول کے بعد اوگرا نے جولائی سے سوئی ناردرن کیلئے نرخوں میں 45اور سوئی سدرن کیلئے 44فیصد اضافے کی منظور ی دیدی۔
اوگرا نے گیس45فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ اوگرا نے اضافے کی منظوری آئندہ مالی سال 2022-23کیلئے دی ہے۔ قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔
سوئی ناردرن کیلئے گیس 266روپے 58پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کیلئے گیس 308روپے 53پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ۔ اوگرا نے فیصلے میں 265 ارب سے زائد کا بقایا شارٹ فال کا فیصلہ بھی وفاقی حکومت پر چھوڑ دیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔
دوسری جانب بجلی کے بعد پنجاب میں گیس بحران بھی شدت اختیار کر گیا۔ ترجمان سوئی نادرن کے مطابق پنجاب کی ٹیکسٹائل ملز کو گیس کی فراہمی بند ہے۔ جس کی وجہ سے ملز کو بھی بند کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ایل این جی سسٹم میں بروقت شامل نہ کرنے پر گیس کی قلت ہوئی ہے۔ ترجمان اپٹما کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹ استعمال کرنے والی ٹیکسٹائل ملز کی گیس بند کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایل این جی جہاز لنگر انداز ہونے کے بعد گیس کی قلت ختم ہوجائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.