Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں لگی آگ پرقابونہ پایا جا سکا

لاہور(زمل خان) لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں لگی آگ پرقابونہ پایا جا سکا۔ ریسکیو کی 7 گاڑیاں آگ پرقابو پانے میں مصروف ہیں۔ ریسکیو1122کی جانب سے آگ پر قابو پانے کیلئے کرین کو بھی طلب کر لیا گیا۔

آگ کے باعث تاحال کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔ راستہ کم ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ میڈیکل سٹور میں موجود کروڑوں روپے کی ادویات جل گئیں۔ ہسپتال کا تیسرا فلور مکمل طور پر میڈیسن سٹور کے طور پر استعمال ہو رہا تھا۔

ذرائع کے مطابق چلڈرن ہسپتال میں آج ہونے والے آپریشنز کینسل کردیئے گئے۔ آگ کے باعث اوپی ڈی بھی بند کردی گئی۔ مریض اور ان کے لواحقین ایمرجنسی کے باہر موجود ہیں۔

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے چلڈرن ہسپتال کے میڈیکل سٹور میں آتشزدگی کے واقعہ کو نوٹس لے لیا ۔انکوائری کا حکم دے دیا۔

حمزہ شہباز نے سیکرٹری صحت کو ہدایت کی کہ آتشزدگی کے واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ واقعہ کی وجوہات کا تعین کیا جائے ۔ غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.