اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر بجلی خرم دستگیر خان نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمت میں بھی بتدریج کمی لائیں گے۔ تھرکول سے پیدا ہونے والی بجلی ملک کیلئے تحفہ ہے۔ دسمبر میں تھرکول سے بجلی کی پیداوار 1320 میگاواٹ اور آئندہ سال موسم گرما تک 2640 میگاواٹ ہو جائے گی۔ اسلام کوٹ، حیدر آباد ریل لنک سے ملک بھر میں سستے کوئلہ کی ترسیل ممکن ہو گی۔ دنیا سے 400 ڈالر فی ٹن کی قیمت پر ملنے والا کوئلہ تھر سے 40 ڈالر فی ٹن میں دستیاب ہو گا۔ تھرکول سے گیس اور سیمنٹ سمیت دیگر صنعتوں کو بھی فائدہ ہو گا۔ تیل کی قیمت، ڈالر کی قدر اور بجلی کی طلب میں کمی کے باعث فرنس آئل پر چلنے والے پاور پلانٹس بند کر دیئے ہیں۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کل تھر میں 330 میگاواٹ کے حبکو پاور پلانٹ کا افتتاح کیا جو تھر کے کوئلہ سے چل رہا ہے۔ اس سے بجلی کی پیداوار شروع ہو گئی ہے۔ اب تھر کول سے بجلی کی پیداوار990 میگاواٹ ہے۔ اس سے پہلے اینگرو تھرکول منصوبہ سے 2019 میں 660 میگاواٹ پیداوار شروع ہوئی تھی۔ دسمبر میں تھر نووا کے منصوبہ سے 330 میگاواٹ کی پیداوار شروع ہو جائے گی۔ جس کے بعد مجموعی طور پر دسمبر میں 1320 میگاواٹ بجلی تھر کے کوئلہ سے پیدا ہو گی۔ شنگھائی الیکٹرک کا کوئلہ سے چلنے والا پاور پلانٹ جو چار سال سے بدنیتی کی وجہ سے تاخیر کا شکار رہا۔ وہ بھی اگلے سال 1320 میگاواٹ پیداوار شروع کر دے گا۔ اگلے موسم گرما تک تھرکول سے2640 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی۔ یہ ایک تاریخی پیشرفت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی تخمینہ کے مطابق تھر میں 175 ارب ٹن کوئلہ کے ذخائر موجود ہیں۔ اسے 13 بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ بلاک ون اور ٹو میں مائننگ شروع ہے۔ وزیراعظم نے خواتین ڈمپر ڈرائیورز سے بھی ملاقات کی۔ تھر پارکر جہاں غربت زیادہ تھی نواز شریف اور آصف زرداری کی مشترکہ کاوش سے جلد ترقی یافتہ علاقوں میں شامل ہو جائے گا۔ وہاں پانی کی فراہمی اور دیگر سہولیات دی جا رہی ہیں۔ وزیراعظم نے پچھلے ہفتہ ایک منصوبہ کی منظوری دی تھی کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر اسلام کوٹ سے حیدرآباد تک ریلوے لائن بچھائیں گی۔ یہ منصوبہ 6 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ جس سے پورے ملک میں مقامی اور سستا کوئلہ ریل کے ذریعے پہنچایا جا سکے گا۔
منگل, اپریل 7, 2026
بریکنگ نیوز
- وزیراعظم شہبازشریف کا بیٹری توانائی سٹوریج سسٹم منصوبے پر کام تیز کرنے کا حکم
- اسحاق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کا مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے اہم ٹیلیفونک رابطہ
- مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کیلئے کوششیں ، چین نے پاکستان کی حمایت کا اعلان کردیا
- لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، 5 اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی
- ایران کو شکست دینا ٹرمپ اور اتحادیوں کی غلط فہمی ہے: ایرانی صحافی افضل رضا
- خیبر ٹیلی ویژن میرا دوسرا گھر ہے جہاں میری خدمات کو ہمیشہ سراہا گیا: نوشابہ
- پشاور میں بارشوں اور زلزلے سے پرتھوی راج کپور اور دلیپ کمار کے آبائی مکانات منہدم
- ایران کو صرف ایک رات میں ختم کرسکتے ہیں اور وہ منگل کی رات ہوسکتی ہے،امریکی صدر کی نئی دھمکی

