Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

برطانوی اخبارکی خبرمیں لگائےگئےالزمات بےبنیاد اورپراپیگنڈامہم کاحصہ ہے.مسلم لیگ(ن)

خبر من گھڑت، بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہے جو عمران صاحب کے سازشی ذہنی اختراع ہے,عمران خان کامیاب ہڑتال سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں ،خواہش اور کوشش ہے جج وڈیو سکینڈل کو دبا دیا جائے. 

لاہور۔پاکستان مسلم لیگ(ن)نےبرطانوی اخبارکی خبرمیں لگائےگئےالزمات کو بےبنیاداورپراپیگنڈا مہم مہم قراردیتےہوئےکہاہےکہ شائع ہونے والی خبرکےپہلےپانچ حصوں میں شہبازشریف شریف کی کارکردگی اورانکےمنصوبوں کی تعریف کی گئی،خبرکےمشکوک زرائع والے حصےمیں تمام سازشی نظریات اورالزامات عائد کیےگئےہیں،خبرمیں کسی برطانیہ کےسرکاری رپورٹ کاذکرنہیں،خبرمن گھڑت،بےبنیاد اور جھوٹ کاپلندہ ہےجوعمران صاحب کےسازشی ذہنی اختراع ہے۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نےاپنےبیان میں کہاکہ عمران صاحب نےبرطانوی اخبارکےلاہورمیں مقیم متنازعہ صحافی کے ذریعےبےبنیاد،حقائق کےبرعکس خبرشائع کرائی،برطانوی اخبارکی خبرمیں ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت دیگرعالمی اداروں اورڈیفیڈ کی جانب سےفنڈز کی شفافیت کااعتراف کیاگیا ہے۔

شہبازشریف نےایک ایک پائی ایمانداری اور شفافیت سےخرچ کی،اسی خبر میں ہےکہ گزشتہ برس ڈیفیڈ ہیڈ جوناراولی نےشہبازشریف کے جذبےاورعزم کوسراہاتھا،رچرڈ مونٹگومری نےکہاتھاکہ شہبازشریف کی زیرقیادت پنجاب غیرمعمولی اورتاریخی ترقی کررہاہے،ایسی خبریں پاکستان کی جگ ہنسائی کےلئےشائع کرائی جارہی ہیں،یہ براہ راست امدادی رقوم کاپاکستان میں راستہ رکوانےکی سازش ہے،جھوٹی خبر کے ذریعے برطانوی امدادی ادارے کو بدنام کرنے کا اوچھا ہتھکنڈا اختیار کیا گیا۔

انہوں نےکہاکہ خبرشائع کرنےوالےاخبارکی شہرت، ساکھ اورکردارسب جانتےہیں،اصل خبرعمران نیازی کےاٹھارہ جعلی اکائونٹس کی ہے جس سےخوف طاری ہوا ہے،اصل اورسچی خبر برطانیہ سےآنی ہےجواربوں ڈالرخوردبرد اورمنی لانڈرنگ سےمتعلق ہے۔یہ عمران نیازی کا تازہ اوچھا ہتھکنڈہ ہے،وہ عوام کی نظریں ملک گیرکامیاب ہڑتال سےہٹاناچاہتےہیں۔

عمران صاحب ایسی خبریں چھپواکرکامیاب ہڑتال کو ناکام نہیں بناسکتے،عمران صاحب کوئی اور چال چلیں،جھوٹے،بےبنیاد میڈیا ٹرائل کا ہتھکنڈا ناکام ہوچکا ہے۔انہوں نےکہاکہ متعلقہ برطانوی اخبارکی وہی شہرت ہے جو موجودہ کرائےکےترجمانوں کی ہے،اس اخبارپرڈیوڈ روز جھوٹی خبرپرپابندی لگی،اخبار نےعمران صاحب کےبارے میں کئی خبریں شائع کیں۔

جج ارشد ملک کی وڈیو سےجو طوفان اٹھاہےاس کا رخ موڑنے کےلئےبرطانیہ میں کچھ لوگوں کی منت سماجت کی گئی۔برطانوی حکومت نے فراہم کردہ فنڈز کا غیرجانبدارانہ آڈیٹرزسےآڈٹ کرایا اورحکومت پنجاب کی کاوشوں کو سراہا۔حکومت پنجاب نے ایمانداری،دیانتداری سے قوم کےسرمائےاوربیرون ملک سےآنےوالےفنڈز کوعوام کی فلاح وبہبود پرخرچ کیا۔

برطانوی حکومت بخوبی جانتی ہےکہ تاریخ میں پہلی باربرطانیہ سےآنےوالےفنڈز کوکس قدر محنت،شفافیت اورایمانداری سےمنصوبوں میں خرچ کیاگیا۔2018میں عالمی ساکھ رکھنےوالےجریدے اکانومسٹ نےرپورٹ دی تھی کہ پاکستان میں تعلیم کاانقلاب آرہاہے،عالمی جریدے کی رپورٹ میں گواہی دی گئی تھی کہ پنجاب میں شہبازشریف نےجو کام کیاوہ دہائیوں میں نہیں ہوا۔بعض لوگوں کی خواہش اورکوشش ہےکہ جج وڈیو سکینڈل کودبادیاجائے،سچائی اورنوازشریف پرہونےوالےظلم کو چھپانےکےلئےجھوٹ گھڑنےوالی مشینری کسی بھی حد تک جاسکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.