Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بلوچستان کی جمہوری وطن پارٹی کا بھی وفاقی حکومت سے علیحدگی پر غور

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی مینگل گروپ) کے بعد بلوچستان کی ایک اور سیاسی جماعت جمہوری وطن پارٹی بھی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف سے ناراض ہوگئی۔جمہوری وطن پارٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے ہم سے کیا گیا ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا گیا، پارٹی کی سینٹرل کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ حکومت کا مزید ساتھ دیں یا اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جے جمہوری وطن پارٹی وفاقی حکومت کی یقین دہانی پر وفاقی حکومت میں شامل ہوئی تھی، نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کا اہم اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔خیال رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ نے بھی وعدے پورے نہ ہونے پر وفاقی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔

بی این پی کی علیحدگی سے قبل تحریک انصاف کی حکومت کو قومی اسمبلی میں تمام اتحادیوں کی سپورٹ کے بعد 186 نشستیں حاصل تھی جو اب بی این پی کی حکومت سے دستبرداری کے بعد 182 رہ گئی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.