Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بونیر میں غیر قانونی ٹریول ایجنسیوں کو سیل کر دیا گیا

بونیر میں غیر قانونی ٹریول ایجنسیوں کو سیل کر دیا گیا، ٹریول ایجنسیز ایکٹ کے تحت ضلع بونیر کے علاقے سواڑئی اور ڈگر میں غیر قانونی طور پر آپریٹ کر رہے تھے ان سب کے پاس ڈائریکٹوریٹ آف ٹورازم سروسز کی جانب سے ایشو کیا گیا کوئی لائسنس نہیں تھا اور بغیر لائسنس کے ملکی و غیر ملکی پروازوں کے لئے ٹکٹ و سفری دستاویزات و سیاحتی ٹورآپریٹرز کے کام سر انجام دے رہے تھے۔ان تمام ایجنسیوں کو کئی بار نوٹسیز بھی جاری کئے گئے مگر ان میں سے کسی نے بھی لائسنس حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی جس پر ڈائریکٹوریٹ آف ٹورازم سروسز نے ضلعی انتظامیہ بونیر اور مقامی پولیس کی مدد سے ان تمام 12ٹریول ایجنسیوں کے دفاتر سیل کر دئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.