Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بھکرمیں ٹریلرکی وین کو ٹکر،ایک ہی خاندان کے8 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونیوالوں میں خاتون اور 4 بچے بھی شامل، زخمی ڈسٹرکٹ اسپتال بھکر منتقل، ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا

بھکر۔جہان خان کےقریب جھنگ بھکرروڈ پر ٹرالرنےکیری ڈبےکوکچل ڈالا جس سےایک ہی خاندان کے4بچوں سمیت8افراد جاں بحق اور7 زخمی ہوگئے۔
جنہیں ڈسٹرکٹ اسپتال بھکرمنتقل کردیاگیا۔وین میں سوارحیدرآبادتھل کارہائشی بدقسمت خاندان اپنےرشتہ داروں کوڈیرہ اسماعیل خان سے مل کرواپس جارہا تھا۔جاں بحق ہونےوالوں میں65سالہ عزیزمائی،60 سالہ محمد ارشاد،4سالہ ولید احمد،ایک سالہ شہریار،55سالہ شاہ حسین،9سالہ سبحان،7سالہ آصف عمر،6سالہ زہرہ عمرشامل جبکہ آسیہ بی بی،ماہ پارہ،بشریٰ،بلال حسین،غلام یٰسین،زہرہ مائی،کنیز فاطمہ شدید زخمی ہوئے۔

اطلاع ملنےپرڈپٹی کمشنر کیپٹین(ر)وقاص رشید نےموقع پرپہنچ کراپنی نگرانی میں امدادی کاروائیاں شروع کروائیں،ٹرالرڈرائیورموقع سے فرارہوگیا ،ڈی پی اوبھکرشائستہ ندیم کےمطابق ٹریلر کو پولیس نےتحویل میں لےکرڈرائیور کی گرفتاری کےلیےکاروائی شروع کردی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.