Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بیوروکریسی کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے نئے قواعد جاری

کرپشن ثابت ہونے پر سرکاری ملازمین فوری برطرف ہوں گے

کرپشن ثابت ہونے پر سرکاری ملازمین فوری برطرف ہوں گے۔ بیوروکریسی کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے نئے قواعد جاری کردیے گئے جس کے تحت سرکاری ملازمین کو ملازمت سے برطرف اور قبل از وقت ریٹائر کیا جاسکے گا۔

خیال رہے کہ رواں برس وفاقی حکومت نے خراب کارکردگی والے سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ کابینہ ڈویژن نے 20 سال تک ملازمت کرنے والے ملازمین کی فہرستیں 31 جولائی تک فراہم کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق گریڈ ایک تا 19 کے ملازمین کی کارکردگی کی بنیاد پر رپورٹ دی جائے، رپورٹ کی بنیاد پر خراب کارکردگی والے ملازمین کو ملازمت سے نکالنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.