Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بےنامی اثاثہ جات ظاہرنہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کیلئےاتھارٹی قائم

گریڈ 22 کے افسر جمیل احمد انسداد بینامی ٹرانزیکشن اتھارٹی کے چیئرپرسن ہونگے،نوٹی فکیشن جاری

اسلام آباد۔بےنامی ایکٹ کےتحت اثاثہ جات ظاہر نہ کرنےوالوں کےخلاف کارروائی کیلئےایڈجوڈیکیٹنگ اتھارٹی قائم کردی گئی،نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

حکومت نےبےنامی ٹرانزیکشنزکی روک تھام کےلیےانسداد بےنامی ٹرانزیکشنزایڈجوڈیکیٹنگ اتھارٹی قائم کردی اس سلسلےمیں جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق اتھارٹی میں 3 اراکین ہونگے۔

گریڈ 22 کےافسر جمیل احمد انسداد بینامی ٹرانزیکشن اتھارٹی کےچیئرپرسن ہونگے،دیگر دوارکان میں تنویراختراورخاقان مرتضی شامل ہیں۔ کراچی،لاہوراوراسلام آباد زونز میں انسداد بےنامی ٹرانزیکشن اتھارٹی کےافسران بھی تعینات کردیئےگئےہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.