تحریک انصاف کے آج مینار پاکستان جلسے سے پہلے پولیس نے کریک ڈاؤن کردیا۔ پولیس نے رحیم یارخان کے مختلف علاقوں سے پی ٹی آئی کے 50 سے زائد کارکنان کو گرفتار کرلیا جب کہ ملتان میں پی ٹی آئی رہنما جاوید انصاری کے بیٹے سمیت 26کارکنان کو گرفتار کرلیاگیا۔ تحریک انصاف کا کہناہے کہ لودھراں اور بھکر سے بھی ان کے متعدد کارکنان کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔ گزشتہ روز سیالکوٹ میں پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا تاہم پی ٹی آئی رہنما گھر پر موجود نہیں تھے۔
تحریک انصاف کے آج مینار پاکستان جلسے سے پہلے پولیس نے کریک ڈاؤن کردیا
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Mins Read