Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ترک قوم کو جب بھی مشکل پڑی پاکستانی بھائیوں کو ساتھ کھڑا پایا،ترک صدر

پاکستان کا ترک قوم کے دلوں میں خاص مقام ہے، ترک صدر طیب اردگان کا قوم سے خطاب

انقرہ:ترک صدررجب طیب اردگان کا کہناہےکہ ترک قوم کوجب بھی مشکل پڑی پاکستانی بھائیوں کو ساتھ کھڑا پایاہے۔

ترک صدر رجب طیب اردگان نے قوم سےخطاب کرتےہوئےکہاکہ ترک قوم کو جب بھی مشکل پڑی پاکستانی بھائیوں کو ساتھ کھڑا پایا جبکہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے کردار پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردگان کاکہناتھاکہ پاکستان کاترک قوم کےدلوں میں خاص مقام ہے،ہم جنگ استقلال میں برصغیر کےمسلمانوں کی حمایت کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے،ترکی کی آزادی کےلیےعلامہ اقبال کی شاعری کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.