Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مودی حکومت پاکستان میں دہشت گردی کی بڑی کارروائیاں کراسکتی ہے،ذرائع

بھارت کی جانب سے دیے گئے ڈوزیئر میں کوئی نئی چیز نہیں،ذرائع

اسلام آباد۔ ذرائع کاکہناہےکہ مودی حکومت اوربھارتی خفیہ ایجنسیز ملک میں بڑی دہشت گردی کی کارروائیاں کرسکتی ہیں۔

ذرائع کےمطابق ملک دشمن قوتیں پاکستان کےخلاف سرگرم ہیں،مودی حکومت اوربھارتی خفیہ ایجنسیزبڑی دہشتگردی کی کارروائیاں کرسکتی ہیں تاہم ملکی دفاع کےلئےمسلح افواج24گھنٹےچوکس اورمستعد ہیں،بھارتی جارحیت کےخدشہ کےباوجود پی ایس ایل میچزاوریوم پاکستان کی پریڈ ہرصورت ہوگی۔

ذرائع کا کہناہےکہ بھارتی پائلٹ کو چھوڑنے کا فیصلہ کسی دباؤ میں نہیں بلکہ اتفاق رائےسےکیاگیا،پاکستان نےبھارتی پائلٹ کورہاکرکے عالمی سطح پراخلاقی برتری کی مثال قائم کی۔

ذرائع کےمطابق ملک دشمن قوتیں ایف اےٹی ایف،آئی ایم ایف اورورلڈ بینک کی سطح پرپاکستان کو پریشان کرناچاہتی ہیں،ایف اے ٹی ایف میں نیوکلیئر کا ایشو بھی شامل کیا گیا ہے،ملکی مفاد کےلئےایف اے ٹی ایف کی تمام شرائط پرکاربند ہیں جبکہ نیشنل ایکشن پلان کےتحت کالعدم تنظیموں کو غیرمسلح کرتےہوئےدنیا پرواضح کردیا کہ اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ مسلح افواج بھارتی جارحیت کامنہ توڑ جواب دینےکی صلاحیت رکھتی ہیں اوردنیا پرواضح کردیاہےکہ میزائل کےجواب میں میزائل ہی چلےگا،پاکستان کی عزت اورقومی مفاد سب سےآگےہےتاہم دنیا کو ساتھ لیکرچلناچاہتےہیں۔

ذرائع نےبتایاکہ ایل اوسی اوربھارتی جارحیت کےخلاف چین،سعودی عرب،ترکی اوربرطانیہ پاکستان کےساتھ ہیں جبکہ عالمی میڈیانے بھارت کی جانب سےجھوٹے پراپیگنڈے کو بیان نہ کرکےواضح کیاکہ اس میں بیرونی ایجنڈا موجود ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ بھارت کی جانب سےدیےگئےڈوزیئر میں کوئی نئی چیز نہیں،لیکن پاکستان تحقیقات سےمتعلق آج بھی اپنےموقف پر کھڑا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.