Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

تمام ادارےعمران خان کی قیادت میں بدعنوانی کیخلاف حکومتی ویژن کےمطابق صف آراءہیں،صدرمملکت

حرمین شریفین اورسعودی عوام کیلئے کوئی بھی خطرہ پاکستان اورپاکستان کے عوام کیلئے خطرہ سمجھتے ہیں، عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں مکمل تحفظ کی ضمانت دی جائیگی، پاکستان کے چین کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں،ڈاکٹرعارف علوی کاانٹرویو

اسلام آباد۔صدرمملکت عارف علوی نےکہاہےکہ تمام پاکستانی ادارےوزیراعظم عمران خان کی قیادت میں بدعنوانی کیخلاف حکومتی وژن کےمطابق صف آراءہیں،سعودی عرب کےولی عہد کےبدعنوانی کےخلاف مہم کی طرح پاکستان بھی بدعنوانی کےخلاف اقدامات کررہاہے،حرمین شریفین اورسعودی عوام کیلئے کوئی بھی خطرہ پاکستان اورپاکستان کےعوام کیلئےخطرہ سمجھتےہیں،عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں مکمل تحفظ کی ضمانت دی جائیگی۔

ایک انٹرویومیں صدرمملکت نےانتہاپسندی کےخلاف سعودی عرب کی جنگ کی تعریف کرتےہوئےکہاکہ یہ مہم انتہاپسندی اورجہل پسندی کےخلاف پاکستان کی جنگ جیسی ہے۔صدر مملکت نے کہاکہ سعودی عرب کو جدید بنانے کی وجہ سےلوگ انتہاپسندی سےدورہورہے ہیں، یہ عمل انہیں بہتر زندگی گزارنے کیلئےکام کےمواقع فراہم کررہاہے،پاکستان بھی ایسے اہداف رکھتا ہے۔

صدر مملکت عاررف علوی نےکہاکہ معیشت کو متنوع بنانا سعودی عرب کے وژن 2030ءکا حصہ ہے،اس کیلئے بہتر سرمایہ کاری کرنے والےمقامات ضروری ہیں،پاکستان اس ضمن میں اہم مقام ہے کیونکہ دونوں ممالک اپنےملکوں کواوپن کرنےبارے یکساں پالیسیوں پرگامزن ہیں، پاکستان کی حکومت نےغیرملکی سرمایہ کاروں کیلئےبہت سہولیات فراہم کی ہیں،ہم عالمی اوربالخصوص سعودی سرمایہ کاروں کو یقین دلاتےہیں کہ ان کےسرمایہ کو مکمل تحفظ کی ضمانت دی جائیگی۔

صدرمملکت نےکہاکہ سعودی عرب کےولی عہد کےبدعنوانی کےخلاف مہم کی طرح پاکستان بھی بدعنوانی کےخلاف اقدامات کررہاہے، 1996ء میں پاکستان تحریک انصاف کےقیام سےہی ہمارا مقصد بدعنوانی کےخلاف جنگ ہےکیونکہ ہم سمجھتےہیں کہ پاکستان میں بیشتر مسائل کا تعلق بدعنوانی سےہے،معیارزندگی میں تنزلی، غربت میں اضافہ سمیت بیشتر مسائل کرپشن سےجڑےہیں،سعودی فرمان رواء شاہ سلمان بن عبدالعزیزاورولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بدعنوانی کےحوالےسےسخت موقف اپنایا ہے،وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں بدعنوانی کےخلاف اسی نوعیت کےاقدامات کئےہیں،آج پاکستان کےتمام ادارے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں بدعنوانی کے خلاف حکومتی وژن کے مطابق صف آراء ہیں، یہ ایک حقیقی جنگ ہے اورمیں سمجھتا ہوں کہ اس جنگ میں ہمیں کامیابی ملے گی۔

صدر مملکت نےکہاکہ پاکستان کےچین کےساتھ اچھےتعلقات ہیں، بدعنوانی کےخلاف موجودہ حکومت کےاقدامات نےعالمی سرمایہ کاروں میں تحفظ کا احساس پیداکیاہے،پاکستان آنیوالےنئےسرمایہ کاروں نے ملک میں مضبوط اوربھاری سرمایہ کاری کےوعدےکئےہیں،یہ وعدے بدعنوانی کے خلاف حکومتی اقدامات کے تناظر میں کئے ہیں۔

صدر مملکت نےکہاکہ بیرونی سرمایہ کاروں کوتحفظ، بدعنوانی کےخلاف جنگ،ملک کو بیرونی دنیاء کیلئےکھولنا اوردنیاء کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت ایسے اقدامات ہیں جس کی وجہ سے پاکستان دنیا بھر میں سرمایہ کاری کیلئے بہترین مقامات میں شامل ہے۔

صدرمملکت نےپاکستان میں20ارب ڈالرکی سرمایہ کاری پیکج اورمفاہمت کی دستاویزات پردستخط پرسعودی عرب کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ہمارے سعودی عرب کےعوام اورحکومت سے دیرینہ دوستی ہے،ہم اپنےسعودی بھائیوں سےمحبت کرتےہیں اوران کیلئے خیرسگالی کےجذبات رکھتےہیں،پاکستان کو ہمیشہ اپنےبرادراوردوست ملک کی سلامتی کی فکر ہوتی ہے، ہم حرمین شریفین اورسعودی عوام کیلئے کوئی بھی خطرہ پاکستان اورپاکستان کے عوام کیلئے خطرہ سمجھتے ہیں۔

صدر مملکت نے کہاکہ سعودی عرب ایک ایسے وقت میں پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے آگے بڑھا ہے جب ہمیں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کیلئے یہ ایک بہترین موقع ہے۔

صدر نے کہاکہ صنعتی شعبہ ، گوادر میں ریفائنری پراجیکٹ، معدنیات، سیاحت، مصنوعی ذہانت سمیت کئی شعبے ہیں جہاں سعودی عرب سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کرسکتا ہے۔

صدر مملکت نےکہاکہ چین اورپاکستان قریبی دوست ممالک ہیں،دونوں ممالک کےدرمیان دوستی 1950ءاور1960ءکےعشرےسےقائم ہے،پاکستان کی حوصلہ افزائی کی وجہ سےچین مغربی دنیا کیلئےکھلا،سابق امریکی وزیرخارجہ ہنری کسنجر کےدورہ پاکستان کودیکھا جائےتوپاکستان چین تک دنیا کیلئےایک کھڑکی تھا،اسلئےدونوں ممالک کےدرمیان دوستی کی جڑیں کافی گہری ہیں۔

صدرمملکت نےکہاکہ پاکستان کےچین اورسعودی عرب سےتعلقات کاروباری نہیں بلکہ دوستی کےرشتےہیں،جیوپولیٹکل قوتیں خطےکو اپنےمقاصد کیلئےاستعال کرتے ہیں،مثال کےطورپربھارت کی جانب سے چین کے خلاف دیگر قوتوں کو ساتھ ملانا ہمارےلئےتشویش کا باعث ہے۔ ڈاکٹرعارف علوی نےکہاکہ چین نے اقتصادی راہداری کھول دی ہے،یہ سعودی عرب کی سرمایہ کاری کیلئے ایک اہم موقع ہے۔ چین کی آبادی کا حجم اوردنیا کی تجارت میں چین کی بڑھتی ہوئی موجودگی کے تناظر میں پاکستان اورچین کی دوستی اہمیت رکھتی ہے۔

یہ دوستی کسی کے خلاف نہیں ، یہ پاکستان اورچین کے عوام کے مفاد میں ہیں ، ہماری ترقی ایک دوسرے سے جڑی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.