Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

توشہ خانہ کیس میں عمران خان پر فرد جرم عائد

اسلام آباد: توشہ خانہ کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ  نے عمران خان پر فرد جرم عائد کردی۔ توشہ خانہ کیس کی سماعت پولیس لائن ہیڈکوارٹر ایچ الیون کے گیسٹ ہاؤس میں ہوئی جہاں عمران خان کو پیش کیا گیا۔ کمشنر آفس نے حفاظتی وجوہات کے باعث پولیس لائنز کو عدالت کا درجہ دیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے آج عمران خان کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے توشہ خانہ کیس کے قابل سماعت اور دائرہ اختیار سے متعلق درخواستیں مسترد کردی تھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.