چاغی(ویب ڈیسک)نوجوان ثناء اللہ نوتیزئی کے قتل کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے لواحقین نے دالبندین میں پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ بند کر دی۔ بعدازاں پولیس سے کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین نے شاہراہ کو کھول دیا۔
تفصیلات کے مطابق ثناء اللہ نوتیزئی کو گزشتہ شب دالبندین میں قتل کیا گیا تھا۔ جس کے خلاف لواحقین اور مقامی افراد کی بڑی تعداد گزشتہ رات سے احتجاج کر رہے ہیں۔
مقتول کے لواحقین کی جانب سے جاری احتجاج کے باعث پاکستان کو ایران سے ملانے والی شاہراہ بند ہے۔ جس سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
لواحقین نے احتجاج کے دوران مطالبہ کیا ہے کہ قتل میں نامزد 5 افراد کو جلد گرفتار کیا جائے۔ جب تک ملزمان گرفتار نہیں ہوتے احتجاج ختم نہیں کریں گے۔ حکومت پاکستان ضلع چاغی میں اپنی رٹ یقینی بنائے۔
بعدازاں لواحقین نے ڈپٹی کمشنر اور ایس پی چاغی سے کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کر دیا ۔ پاک ایران شاہراہ بحال کر دی ہے۔
جمعہ, مارچ 7, 2025
بریکنگ نیوز
- وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں، نئے وزیروں کا انتخاب اور وزارتوں کی تقسیم
- افغان طالبان کے موجودہ دور میں پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں پانچ گنا اضافہ ہوا، رپورٹ
- شریف اللہ کی گرفتاری کا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے، امریکی محکمہ خارجہ
- پاکستان میں افغانستان سے لائے گئے غیرملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت ایک بار پھر منظرعام پر
- شانگلہ کی حسین وادی، ملالہ کی واپسی اور بچپن کی یادیں
- بلوچستان سے 4 افغان دہشتگرد گرفتار
- گورنر خیبرپختونخوا نے صوبائی حکومت کی جانب سے افغانستان میں وفد بھیجنے کی باتوں کو غیر سنجیدہ قرار دیدیا
- امریکی قومی سلامتی کے مشیر کا وزیرخارجہ سے رابطہ