Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

جب تک وطن پربیٹےقربان کرنےکاحوصلہ رکھنےوالی مائیں موجود ہیں اس ملک کوکوئی شکست نہیں دےسکتا،آرمی چیف

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاکہناہےکہ جب تک وطن پربیٹے قربان کرنےکاحوصلہ رکھنے والی مائیں موجود ہیں اس ملک کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

ماؤں کےعالمی دن کےموقع پرآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نےاپنےپیغام میں شہداءکی ماؤں کو خراج عقیدت پیش کیاہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نےکہاکہ ان ماؤں کو سلام پیش کرتاہوں جنکی قربانی کی بدولت ہم آج اس مقام تک پہنچےہیں،جب تک وطن پربیٹےقربان کرنےکا حوصلہ رکھنےوالی مائیں موجود ہیں،اس ملک کو کوئی شکست نہیں دےسکتا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.