Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ججزریفرنس کی کل سماعت،وکلا برادری کا یوم سیاہ

اسلام آباد۔ججزریفرنس کی کل سماعت پروکلابرادری نےیوم سیاہ منانےکااعلان کیاہے۔سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کےصدرامان اللہ کنرانی نےاس عزم کااعادہ کیاہےکہ وکلا برادری حکومت کی جانب سےسپریم کورٹ اورہائی کورٹ کے2ججز جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اورجسٹس کےکےآغا کےخلاف بدنیتی کی بنیاد پردائرریفرنسزکی سماعت کےموقع پرآج ملک بھرکی بارزکےعہدے داروں سےیوم سیاہ منانے،بازو پر سیاہ پٹی باندھنےاورباررومز پرسیاہ جھنڈےلہرانےکی درخواست کی گئی ہےاوران سےکہاگیا ہےکہ وہ سپریم جوڈیشل کونسل کےاجلاس کےموقع پرعدلیہ سےاظہاریکجہتی کیلیےاسلام آباد سپریم کورٹ بلڈنگ میں 2 جولائی کو صبح11بجےپہنچ کرکونسل کی کارروائی تک موجود رہیں جس کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل کےحتمی فیصلے کی روشنی میں ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طےکیاجائےگا۔

ایک بیان میں انھوں نےکہاہےکہ سپریم کورٹ، سندھ اوربلوچستان کی عدالتوں میں گرمیوں کی تعطیلات کےباعث عدالتی بائیکاٹ یاہڑتال کی کوئی اپیل نہیں کی گئی البتہ پنجاب سمیت کہیں اگرگرمیوں کی تعطیلات نہ ہوں تووہاں کی صوبائی بارکونسل اورہائی کورٹ بارایسوسی ایشنزاپنےحالات کےمطابق متفقہ فیصلہ کرسکتی ہیں تاکہ وکلا اداروں کےتضادات سےمخالفین کو فائدہ اوربعض لوگ ہمارےاصولی موقف کےخلاف سمجھوتہ کرکے منافع بخش دھندےاوراپنی ترقی کا ذریعہ نہ بنائیں۔

دوسری جانب پاکستان بارکونسل نےجسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس کےکےآغا کےخلاف ریفرنس کےتناظر میںکل(منگل2جولائی کو) ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

اتوارکوپی بی سی کی جانب سےجاری اعلامیےکےمطابق منگل کےروزہی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کااجلاس بھی طلب ک لیاگیا ہےجس میں احتجاج سےمتعلق آئندہ حکمت عملی پرغورہوگا۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس سےخطاب کرتےہوئےپاکستان بارکونسل کےوائس چیئرمین امجد شاہ نےکہاکہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےمعاملے پروکلامیں کوئی اختلاف نہیں،دونوں بڑے وکلاگروپ متحد ہیں،وفاقی حکومت جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےمعاملے پررویہ ٹھیک کرے،وفاقی وزیرقانون اوراٹارنی جنرل سےدرخواست ہےکہ ذاتی مقاصد کیلیےعہدےکااستعمال نہ کریں، اس موقع پرکامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ و دیگروکلابھی موجود تھے۔

انھوں نےکہاکہ اٹارنی جنرل کے پاس اختیارنہیں کہ وہ فروغ نسیم کو بھیجےگئےنوٹس کو معطل کریں،جمہوری اداروں کےساتھ قانونی خلاف ورزیاں قابل مذمت ہیں،فروغ نسیم کو پریکٹس کرنےپرنوٹس دیاگیا مگروہ پیش نہیں ہوئے،قاضی فائزعیسیٰ کےخلاف ریفرنس اجلاس کا اہم ایجنڈا تھا،

2جولائی کو سپریم کورٹ سمیت ملک بھرمیں ہڑتال اوراحتجاج کیا جائےگا،بلوچستان کےساتھ وفاق کےرویےمیں کوئی تبدیلی نہیں آئی ایسا نہ ہوکہ ہم خود سپریم کورٹ جانے سے انکار کردیں۔ فروغ نسیم وزیر ہونے کے بعد پریکٹس نہیں کرسکتے، وہ دو کشتیوں کی سواری کرنا چاہتے ہیں جو قبول نہیں، ملک کو1973کے آئین کے تحت چلایا جائے، صدر اور وفاقی حکومت کوسوچنا چاہیے کہ ملک میں ایسی کیفیت پیدا نہ کریں جس سے جمہوریت کو خطرہ اور اداروں کے درمیان ٹکرائو ہو، جمہوریت کو کسی صورت کمزور نہیں ہونے دیںگے۔

کراچی بارایسوسی ایشن کےترجمان اسلم خٹک ایڈووکیٹ نیایک اعلامیہ میں کہا ہےکہ کراچی بارمتفقہ طورپرسپریم کورٹ اورپاکستان بارکی مشترکہ طور پراعلان کردہ کل(منگل 2 جولائی)ہڑتال کی مکمل حمایت کااعلان کرتی ہےاور2جولائی کو عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا جائےگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.