Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

لاہور:اے این ایف نےمسل لیگ ن کے رانا ثنااللہ کو گرفتارکرلیا

لاہور:اےاین ایف ہیڈ کوارٹر راولپنڈی حکام نےرانا ثناءاللہ کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف)نےمسلم لیگ (ن) کےایم این اےراناثنااللہ کوتحویل میں لےلیااوران سےپوچھ کچھ کی جاری ہےتاہم اس حوالےسےکوئی مصدقہ اطلاعات نہیں کہ انہیں کس کیس میں تحویل میں لیا گیا ہے۔

اےاین ایف ہیڈ کوارٹر راولپنڈی حکام نےرانا ثناءاللہ کی گرفتاری کی تصدیق کرتےہوئےکہاکہ رانا ثنااللہ کو اےاین ایف لاہور نےگرفتارکیا اوراس حوالے سےاےاین ایف لاہورسےمزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں،انہیں کس کیس میں گرفتارکیاگیا یہ کچھ دیر بعد بتائیں گے۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نوازنےرانا ثنااللہ کی گرفتاری کی خبروں پرردعمل دیتے ہوئےکہاکہ اس سےذیادہ مضحکہ خیز بات کیا ہوسکتی ہےکہ اے این ایف رانا ثنااللہ کو گرفتار کرے، اے این ایف کا رانا ثنااللہ سےکیالینادینا ہے،انہیں دلیرانہ موقف کی وجہ سےگرفتارکیاگیا جبکہ رانا ثنااللہ کی گرفتاری کےپیچھےعمران خان ہے،جعلی اعظم چھوٹے ذہن کا مالک ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.