پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر نئی جماعت قائم ہوگئی اور استحکام پاکستان پارٹی کا باضابطہ اعلان کردیا گیا۔ عبدالعلیم خان نے اپنی رہائش گاہ پر جہانگیر ترین اور ان کے گروپ کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں ملک بھر سے سو کے قریب رہنماؤں نے شرکت کی۔ سندھ سے عمران اسماعیل، علی زیدی، محمود مولوی، جے پرکاش، فاٹا سے جی جی جمال، کے پی کے سے اجمل وزیر عشائیے میں شریک ہوئے۔ پنجاب سے مراد راس، فیاض چوہان، فردوس عاشق اعوان، نعمان لنگرٹیال اور نوریز شکور شریک ہوئے۔ سیاسی رہنماؤں نے جہانگیر ترین پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے علیم خان کے گھر عشائیہ میں نئی جماعت کا اعلان کیا۔ ترین گروپ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین آج پریس کانفرنس میں اپنی پارٹی اور منشور کا اعلان کرینگے۔
جمعرات, جون 5, 2025
بریکنگ نیوز
- نوشہرہ: 3 پوتے پوتیوں کو زہر دیکر قتل کرنےکےکیس میں دادی گرفتار
- ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کیس میں گرفتار ملزم 14 روزہ ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل
- امریکی مداخلت پر خطے میں امن کیلئے سیز فائر کو قبول کیا، وزیراعظم شہبازشریف
- قومی اقتصادی کونسل نے ایک ہزار ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
- سوشل میڈیا کی نقلی دنیا!
- پاکستان سُپرلیگ کے 11ویں اور 12ویں ایڈیشن کی ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں
- پاکستان کی شاندار سفارتی کامیابی پر بھارت میں صفِ ماتم بچھی ہے، اسحاق ڈار
- شمالی وزیرستان میں کامیاب کارروائی، صدر مملکت، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین