Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

حکومت اشیائےضروریہ میں عوام کو ہرممکن ریلیف دے رہی ہے۔وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کاکہناہےکہ ملک معاشی بحران سےنکل آیا ہےاورحکومت اشیائےضروریہ میں عوام کو ہرممکن ریلیف دے رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نےشرکاء کودورہ امریکا پراعتماد میں لیا۔ذرائع کےمطابق حکومت نےاپوزیشن کی احتجاج تحریک کےخلاف سخت لائحہ عمل اپنانےاورسخت ردعمل دینےکافیصلہ کیاہے۔

وزیراعظم نےحکومتی ترجمانوں کوہدایات جاری کرتےہوئےکہاکہ حکومت کامثبت چہرہ عوام کےسامنےلائیں۔وزیراعظم عمران خان نےکہا کہ کرپشن کیسزمیں ملوث لوگ ٹی وی پرآکرخود کوسیاسی شہید بنارہےہیں اورسزایافتہ افراد قوم کوگمراہ کررہےہیں.وزیراعظم کاکہنا تھاکہ ملک معاشی بحران سےنکل آیاہےاورحکومت اشیائےضروریہ میں عوام کو ہرممکن ریلیف دےرہی ہے۔
اجلاس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کےخلاف تحریک عدم اعتماد کامعاملہ بھی زیرغورآیا۔شرکانےچیئرمین سینیٹ کےخلاف تحریک عدم اعتماد سےمتعلق نمبرگیم سےوزیراعظم کو آگاہ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.