Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

حکومت نیب کے بارے میں اپوزیشن سے ’بامعنی‘ مذاکرات کیلئے تیار

لاہور: حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن سمجھتی ہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب) اپنے اختیارات سے تجاوز کررہا ہے تو حکومت ان سے پارلیمنٹ میں بامعنی مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہے۔

جڑانوالہ انٹر چینج پر لاہور موٹروے کے عبدالحکیم سیکشن کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں کی کوتاہیوں کو دور کرنا ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپوزیشن سے محاذ آرائی نہیں چاہتی لیکن حکومت اپنی جماعت کے بنیادی اصول یعنی بدعنوانی کے خاتمے سے محرف نہیں ہوگی۔

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ ’ہر بدعنوان شخص کا احتساب کرنا ہمارا عزم ہے‘ جس کے لیے وزیراعظم عمران خان کسی ٹرین مارچ سے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ ملکی دولت کی لوٹ مار سے بے روزگاری، بھوک، ادویات کی قلت اور ہسپتالوں میں بستروں کا فقدان ہوا، پاکستان میں پائی جانے والی تمام خرابیوں کی جڑ بندعنوانی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.