Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بینظیرانکم سپورٹ کانام تبدیل کرناپروگرام کو بندکرنےکی سازش ہے۔بلاول بھٹو زرداری

شکارپور:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہےکہ بینظیر انکم سپورٹ کا نام تبدیل کرنا پروگرام کو بند کرنےکی سازش ہے۔شکار پورمیں شجرکاری مہم کے آغاز کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتےہوئےبلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ بینظیرانکم سپورٹ کانام تبدیل کرنا ایک سازش ہے،یہ لوگ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نےکہاکہ ٹھٹھہ اورسہون میں بینظیرانکم سپورٹ کی رقم نہ ملنےپرخواتین احتجاج کررہی ہیں،یہ لوگ عوام دشمن اورغریب دشمن لوگ ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نےکہاکہ یہ لانگ ٹرم سازش ہے،یہ لوگ پہلےنام تبدیل کریں گےاور پھر رقم کم کریں گے،یہ لوگ پھر پروگرام بند کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے پیسہ ضائع ہو رہا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ ملک کا سب سے اچھا پروگرام ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ناصرف خواتین مضبوط ہو رہی ہیں بلکہ معیشت کو بھی طاقت مل رہی ہے۔

حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ارسا سندھ کے ساتھ ناانصافی کر رہا ہے، وفاقی حکومت کے رویے کی وجہ سے ہمیں ترقیاتی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے.انہوں نے کہا کہ پانی کی چوری روکیں گے اور پانی کی بچت کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.