Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

حکومت نے آئی ایم ایف جانے سےپہلےہی شرائط مان لی ہیں۔مریم اورنگزیب

لاہور:ترجمان مسلم لیگ (ن) کا کہنا ہےکہ حکومت آئی ایم ایف سےپیکج لینےسےپہلے ہی مہنگائی کا بم گراچکی ہےاوراب حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی کے ایک اورطوفان کی تیاری کرے۔

ترجمان مسلم لیگ(ن)مریم اورنگزیب نےوزیراعظم عمران خان کی آئی ایم ایف سےملاقات پرردعمل دیتے ہوئےکہاکہ ‎حکومت پہلےہی آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرچکی ہےتو پھرآج ملاقات کا ڈرامہ کیوں کیا جارہا ہے،پہلی حکومت ہےجس نےچوردروازے سےآئی ایم ایف کی شرائط پر پیشگی عمل کیا، بقول وزیرِ خزانہ حکومت نے آئی ایم ایف جانے سے پھلی ہی شرائط مان لی ہیں۔

مریم اورنگزیب کاکہنا تھا کہ ‎حکومت آئی ایم ایف سے پیکج لینےسےپہلے ہی مہنگائی کا بم گراچکی ہے،روپےکی قدر میں 35 فیصد سے زائد کمی،بجلی،گیس کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کیا جاچکا ہے،آئی ایم ایف کے پیکج سےپہلےہی حکومت ہر سبسڈی بشمول حج ختم کرچکی ہے، ‎قوم کو مزید مہنگائی کی کون سی چکی میں پیسنے کی تیاری کی جارہی ہے۔
ترجمان مسلم لیگ (ن) نےکہاکہ وزیراعظم کی آئی ایم ایف سےپاکستان میں ملاقات کیوں نہیں ہو سکتی، قوم کو بتایاجائےکہ اب کون سی مزید شرائط طے کی جارہی ہیں،پارلیمان اور قوم سے سچ کےوعدے کرنےوالےتمام کام خفیہ انداز میں کررہےہیں،قوم حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی کے ایک اورطوفان کی تیاری کرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.