اسلام آباد : حکومت پاکستان نے ملک سے فرار ہونے کے خدشے کے پیش نظر سابق چیف جج راناشمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے سابق چیف جج راناشمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کرلیا ، اس حوالے سے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے چیف کمشنر اسلام آباد کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔
یاد رہے گذشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی تھی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ معاملہ توہین عدالت کا ہے، ای سی ایل میں نام ڈالنا حکومت کا کام ہے، کرپشن اور دیگر معاملات میں نہیں جانا۔