Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خواجہ سراؤں کے تحفظ کیلئے ڈرافٹ بل اسمبلی میں جمع کردیا گیا

پشاور(امین مشال) خواجہ سراؤں کے تحفظ کیلئے ڈرافٹ بل اسمبلی میں جمع کردیا گیا ہے ۔ بل پارلیمنٹری ویمن کاکس کی کمیٹی برائے خواجہ سرا کی چیئرپرسن آسیہ خٹک اور عائشہ نعیم نے جمع کیا۔
پارلیمنٹری ویمن کاکس کی کمیٹی نمبر چھ نے مختلف مشاورتی سیشن کے بعد بل ڈرافٹ جمع کرایا ۔ آسیہ خٹک کا کہنا ہے کہ بل میں خواجہ سراوں کی پہچان ان کی مرضی کے مطابق رکھنے کا حق دیا گیا ہے۔
اس بل کے مطابق نادرا کے ساتھ ایکس جنس کیساتھ رجسٹرڈ خواجہ سرا حکومتی مراعات کے اہل ہونگے۔ بل ڈرافٹ کے مطابق ایکس جنس کیساتھ رجسٹرڈ خواجہ سرا کیلئے حکومت معاشی تحفظ فراہم کرنے کی پابند ہوگی ۔
خواجہ سرا اٹھارہ سال کی عمر میں ایکس صنف والے شناختی کارڈ پر ڈرائیونگ لائسنس و دیگر سہولیات حاصل کرسکیں گے۔ کمیٹی چیئرپرسن آسیہ خٹک کا کہنا ہے کہ خواجہ سرا کے حقوق کا تحفظ حکومت وقت کی ذمہ داری ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.