Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبرپختونخوا میں شدید گرمی کے باعث پرائمری اور مڈل اسکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں شدید گرمی کے باعث پرائمری اور مڈل اسکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے مطابق گرم علاقوں میں پرائمری اور مڈل اسکول تاحکم ثانی بند رہیں گے جبکہ نویں سے بارہویں جماعت تک کہ اوقات صبح 7 بجے سے 10 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔ محکمہ تعلیم کا مزید کہناہے کہ جہاں درجہ حرارت کم ہوگا وہاں اوقات معمول کے مطابق ہوں گے تاہم گریڈ 9 سے گریڈ 12 کو صرف وہ مضامین پڑھائے جائیں گے جن کا امتحان ہوگا۔

ملک بھر میں جاری غیرمعمولی گرمی کی وجہ سے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے بھی اوقات کار کم کردیے گئےہیں۔  تعلیمی ادارے سوموار سے جمعرات تک صبح 7 سے دن 11 بجے تک کھلیں گے جبکہ ایوننگ شفٹ والے تعلیمی ادارے جمعہ اور ہفتے کو کھلیں گے۔ قبل ازیں پنجاب بھر میں سرکاری اور نجی اسکولوں کے اوقات کار بھی تبدیل کردیے گئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.