Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبرپختونخوا میں مزید بارش کا امکان

خیبرپختونخوا کے زیادہ ترعلاقوں میں بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہواہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برفباری کا یہ سلسلہ منگل کے روز سے شروع ہوا  اور سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 22، میرکنی چترال میں 21، اپر دیر میں 19، سیدو شریف میں 13، پاڑہ چنار میں 8، بالاکوٹ میں 7 اور کالام میں 7 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مالم جبہ میں 6 فٹ تک جبکہ کالام میں 5- فٹ برف پڑچکی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران خیبرپختونخوا میں مزید بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.