Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبر: دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 4 دہشتگرد گرفتار

سکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے سے کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز ور پولیس نے گزشتہ رات خیبر کے علاقہ سپاہ میں ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں سے کالعدم لشکراسلام کے کمانڈر ذاکر آفریدی سمیت 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3 خودکش جیکٹس برآمد کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ دہشتگردوں سے 6 دیسی ساختہ بم بھی برآمد ہوئے اور ان کی نشان دہی پربڈھ بیر میں بھی کارروائی کی گئی جہاں سے دہشتگردوں کے 8 سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو مزید تفتیش کے لیے خفیہ مقام پر منتقل کردیاگیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ دہشتگردوں نے 25 دسمبرکوپشاورمیں بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.