Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

دوا کی قیمت 3 روپے سے 7 روپے ہو گئی تو کیا قیامت آ گئی؟ فواد چوہدری کی عجیب منطق

حکومت نے عوام کو مہنگائی کی چکی کے دو پاٹوں کے درمیان پیس رکھا ہے اس پر مزید یہ کہ حکومتی نمائندوں کی جانب سے سفاکانہ بے حسی کے مظاہرے بھی جا بجا نظر آتے ہیں۔ عوام کے ٹیکسوں پر پلنے والے یہ وزرائ اور سرکاری اہلکاروں  کو کیا معلوم کہ مہنگائی نے عوام کو کس قدر عاجز کر دیا ہے۔ بے حسی اور سفاکیت کا ایک حالیہ مظاہرہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی طرف سے بھی کیا گیا جن کا کہنا ہے کہ دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف فضول مہم بنا دی جاتی ہے کہ جی قیمت میں اضافہ ہو گیا، اگر 3 روپے قیمت ہے 7روپے ہو گئی تو کیا قیامت آگئی؟

کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اب تو ویسے بھی صحت کارڈ کے بعد دواؤں کا مسئلہ ختم ہوگیا ہے، دوا اور علاج ویسے بھی مفت ہے تو اس میں کیا مسئلہ ہے؟

تیل کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں اتنی کم نہیں ہوئیں کہ یہاں اثرات آئیں، دعا کریں کہ تیل کی قیمتیں مزید کم ہوں۔

فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ سستی گیس کے عادی لوگوں کو اپنی عادتیں بدلنا ہوں گی، شہروں میں سستی گیس دی جا رہی ہے اور اس کا بوجھ باقی 78 فیصد آبادی اٹھا رہی ہے، قدرتی گیس ہر سال نو فیصد کم ہو رہی ہے اور چند سال میں گیس نہیں رہے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.