لاہور(ویب ڈیسک) انسداد منشیات کی عدالت نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف منشیات کے مقدمے پر کارروائی اُن کے پیش نہ ہونے کی وجہ سے آئندہ ماہ تک ملتوی کر دی۔
انسداد منشیات کی عدالت کے جج نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کیخلاف منشیات کے مقدمے پر سماعت کی تو وزیر داخلہ عدالت پیش نہیں ہوئے۔ رانا ثناء کے وکیل نے عدالت میں پیشی کیلئے استثنی کی درحواست دی اور بتایا کہ رانا ثناءاللہ سرکاری مصروفیات کی وجہ سے پیش پیش نہیں ہوسکے۔
عدالت نے رانا ثناءاللہ کو ایک دن استثنی دے دیا۔ وکلا کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر ملزموں کی متفرق درخواستوں پر دلائل دیئے جائیں۔ وفاقی وزیر داخلہ کیخلاف مقدمہ پر مزید کارروائی 19 نومبر کو ہوگی۔
رانا ثناء اللہ کے خلاف منشیات کے مقدمے پر کارروائی آئندہ ماہ تک ملتوی
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Mins Read