Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

راولپنڈی:پاک آسٹریلیا ٹیسٹ، پاکستان نے پہلی اننگز 4وکٹوں پر 476رنز بنا کر ڈیکلیئر کردی

راولپنڈی(عاصم ریاض) راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلیا کے خلاف پاکستان نے پہلی اننگز 4وکٹوں پر 476رنز بنا کر ڈیکلیئر کردی ۔ کنگروز کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری تھی ۔ بغیر کسی نقصان 5 رنز بنالیے تھے ۔ تاہم خراب روشنی کی وجہ سے کھیل ختم کردیا گیا۔

">

پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کا آغاز ہوا ۔ تو پاکستان نے 1وکٹ کے نقصان پر 245بنارکھے تھے۔ پاکستانی بلے بازوں کی آسٹریلیا کے خلاف شاندار بلے بازی کا سلسلہ آج بھی جاری رکھا۔ سابق کپتان اظہر علی نے 15چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے 185رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی دوسری وکٹ313رنز پر گرگئی ۔ اوپنر امام الحق157رنز بناکر پیٹ کمنز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ اظہر علی اور امام الحق نے208رنز کی شراکت داری کی۔
پاکستان نے چائے کے وقفہ تک2وکٹوں پر394رنز بنائے۔ وقفے کے بعد کپتان بابر اعظم36رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔ پاکستان نے پہلی اننگز4وکٹوں پر476رنز بنا کر ڈیکلیئر کردی۔ نتھن لائن ، پیٹ کمنز اور مارنوس لابو شین نے ایک ایک وکٹ لی۔
آج پاکستان ٹیم میں تین کھلاڑیوں کی واپسی ہوگئی ہے۔ حارث رؤف کورونا رپورٹ منفی آنے پر ۔ فہیم اشرف اور حسن علی بھی تین دن قرنطینہ مکمل کرکے ٹیم میں شامل ہوگئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.