Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, مارچ 24, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بوجھ کو کم سے کم رکھا جائے، صدر مملکت کی ہدایت
    • محسن نقوی کی پی ایس ایل 11 کے شیڈول میں تبدیلی پر شائقین کرکٹ سے معذرت
    • رومانیہ نے پاکستان کے قومی ترانے کا پہلا پیشہ ورانہ کورل انتظام پیش کر دیا،تاریخی ثقافتی سنگ میل، دونوں ممالک کی دوستی کا مظہر
    • ایران اور امریکہ آمادہ ہوں تو پاکستان مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے، دفتر خارجہ
    • اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا امکان
    • مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی کے خاتمے میں پاکستان کا اہم کردار
    • ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مذاکرات کے دعوے کو مسترد کردیا
    • ایرانی پاور پلانٹس پر حملے 5 روز کیلئے ملتوی، ٹرمپ کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف انتقال کرگئے, نوازشریف کا اظہار افسوس
    اہم خبریں

    سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف انتقال کرگئے, نوازشریف کا اظہار افسوس

    فروری 6, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    دبئی: سابق صدر  جنرل (ر)  پرویزمشرف انتقال کرگئے ہیں۔ سفارتی ذرائع نے سابق صدر  جنرل (ر) پرویزمشرف کے انتقال  کی تصدیق کی ہے، پرویز مشرف طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیرعلاج تھے۔

    سابق صدر کے اہلخانہ نے بھی سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف کے انتقال کی تصدیق کردی ہے، اہلخانہ کے مطابق  پرویز مشرف کا آج علی الصبح دبئی میں انتقال ہوا۔ خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہےکہ پرویزمشرف کو کراچی میں سپردِ خاک کیا جائےگا۔  سابق صدر پرویز مشرف گیارہ اگست 1943 کو  دہلی میں پیدا ہوئے تھے، ان کا انتقال 79 سال کی عمر میں ہوا۔

    جنرل (ر)  پرویز مشرف 7 اکتوبر 1998 کو چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے پر فائز ہوئے تھے، 12 اکتوبر 1999 کو وہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو ہٹا کر چیف ایگزیکٹو بنے اور بعد ازاں اپریل 2002 میں ریفرنڈم کراکے باقاعدہ صدر پاکستان منتخب ہوئے۔ سال 2004 میں آئین میں 17 ویں ترمیم کے ذریعے مزید 5 سال کے لیے پرویز مشرف باوردی صدر  منتخب ہوئے، پرویز مشرف 18 اگست 2008 کو مستعفی ہوکر ملک سے باہر چلےگئے تھے۔

    قائد  مسلم لیگ  ن نوازشریف نےسابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف  کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں نواز شریف نے  پرویز مشرف کے انتقال پر   انا للہ و انا الیہ راجعون لکھا ۔

    پرویز مشرف کی میت پاکستان بھیجنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ سفارتی حکام کے مطابق دبئی قونصل خانے نے میت منتقل کرنے کیلئے این او سی جاری کردیا اور ان کا پاسپورٹ کینسل کردیا گیا ہے۔ سفارتی حکام نے بتایاکہ سابق صدر پرویز مشرف کی میت راولپنڈی روانہ کی جائے گی۔ اہل خانہ کے ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کی میت المکتوم ائیرپورٹ سے آج صبح 11 بجے روانہ ہوگی۔

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوزیراعظم نے 7 فروری کو کل جماعتی کانفرنس طلب کرلی، عمران خان کو بھی شرکت کی دعوت
    Next Article علمائے اہلسنت نے خودکش حملوں سمیت دہشتگردی کی ساری کارروائیاں قطعی حرام قرار دے دیں
    Web Desk

    Related Posts

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بوجھ کو کم سے کم رکھا جائے، صدر مملکت کی ہدایت

    مارچ 24, 2026

    ایران اور امریکہ آمادہ ہوں تو پاکستان مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے، دفتر خارجہ

    مارچ 24, 2026

    اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا امکان

    مارچ 23, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بوجھ کو کم سے کم رکھا جائے، صدر مملکت کی ہدایت

    مارچ 24, 2026

    محسن نقوی کی پی ایس ایل 11 کے شیڈول میں تبدیلی پر شائقین کرکٹ سے معذرت

    مارچ 24, 2026

    رومانیہ نے پاکستان کے قومی ترانے کا پہلا پیشہ ورانہ کورل انتظام پیش کر دیا،تاریخی ثقافتی سنگ میل، دونوں ممالک کی دوستی کا مظہر

    مارچ 24, 2026

    ایران اور امریکہ آمادہ ہوں تو پاکستان مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے، دفتر خارجہ

    مارچ 24, 2026

    اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا امکان

    مارچ 23, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.