Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سابق وزیراعظم ظفر اللہ جمالی طبیعت بگڑنے پر وینٹی لیٹر پر منتقل

سابق وزیراعظم میرظفر اللہ خان جمالی کو طبیعت بگڑنے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔ خیبر نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم کو طبیعت خراب ہونے پر راولپنڈی کے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی( اے ایف آئی سی) میں داخل کیاگیا تھا جہاں انہیں طبیعت بگڑنے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ میرظفراللہ جمالی کاکورونا ٹیسٹ کرلیاگیا ہے اور اب رپورٹ کا انتظار ہے، انہیں رواں سال مئی میں بھی کورونا ہوا تھا، اس کے علاوہ  وہ گردوں کی بیماری اور عارضہ قلب میں بھی مبتلا ہیں۔

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے میر ظفراللہ جمالی کی جلدصحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔ خیال رہے کہ میر ظفراللہ خان جمالی ملک کے 15 ویں وزیراعظم رہے ہیں، وہ 23 نومبر 2002 سے 26 جون 2004 تک وزیراعظم رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.