Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سابق وزیراعظم نواز شریف کے دماغ کو خون سپلائی کرنے والی شریان 80 فیصد بند ہے

سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے دماغ کی شریان کی سرجری یا اسٹنٹ ڈالا جائے گا۔ لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے علاج معالجے کا سلسلہ جاری ہے جہاں وہ گزشتہ 2 ہفتے سے موجود ہیں۔ گزشتہ روز نواز شریف کا گائز ہسپتال میں دل اور گردے کے ماہرین نے معائنہ کیا۔

سابق وزیراعظم کے طبی معائنے کے بعد ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے پلیٹیلیٹ کاؤنٹ غیر مستحکم ہیں جنہیں ادویات کے ذریعے خاص لیول پر رکھا جا رہا ہے۔

پی ای ٹی اسکین کی رپورٹ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کے دائیں بغل (رائٹ ایگزیلا) میں ایک سے زائد گلٹیاں ہیں جو بڑی ہو چکی ہیں، مرض کی مزید تشخیص جاری ہے۔

خیال رہے کہ 28 نومبر کو نواز شریف کا لندن کے برج ہسپتال میں پوزیٹرون ایمیشن ٹوموگرافی (پی ای ٹی) اسکین ہوا تھا جس میں کئی گھنٹے لگے تھے۔

ڈاکٹر عدنان کے مطابق نواز شرہف کا باقاعدہ فالو اپ جاری ہے جس میں خون کے ٹیسٹ بھی شامل ہیں، لاہور میں نوازشریف کو ہارٹ اٹیک ہوا تھا، کارڈیالوجی کی ایک ٹیم بھی نوازشریف کا معائنہ کر رہی ہے، انجیو گرام اور انجیو پلاسٹی پی سی آئی کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ دماغ کو خون منتقل کرنے والی شریان کے علاج کے لیے بھی ویسکولر سرجن کی خدمات لی ہیں، ویسکولر سرجن دوبارہ نوازشریف کا معائنہ کریں گے جس میں دیکھا جائے گا کہ نواز شریف کے دماغ کی شریان کی سرجری کی جائے یا اسٹنٹ ڈالا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.