Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار نے سوشل میڈیا پر خود سے منسوب آڈیو کو جعلی قرار دے دیا

آڈیو میں دو افراد نواز شریف کو سزا دینے اور مریم نواز سے متعلق بات کررہے ہیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار نے سوشل میڈیا پر خود سے منسوب کی گئی. وائرل آڈیو کو جعلی قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پر ایک آڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دو افراد نواز شریف کو سزا دینے اور مریم نواز سے متعلق بات کررہے ہیں۔ آڈیو میں ثاقب نثار مبینہ طور پر کہہ رہے ہیں. نواز شریف کو سزا دینی ہے اور عمران خان کو لے کر آنا ہے”۔ سوشل میڈیا پر اس آڈیو کو جسٹس (ر) ثاقب نثار سے منسوب کیا جارہا ہے. جس پر ثاقب نثار نے اپنا بیان جاری کرتے ہوئے اسے خود ساختہ (فیبری کیٹڈ)قرار دیا ہے۔

سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار نے کہا ہے کہ انہوں نے یہ آڈیو سنی ہے ۔ اُن کا کہنا ہے کہ یہ آواز ان کی نہیں ہے، ان سے منسوب کی گئی یہ آڈیو خود ساختہ اور جعلی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.