Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سانحہ اے پی ایس شہداء کے ایصال ثواب کیلئے ریسکیو 1122کے صوبائی ہیڈ کوارٹر میں دعائیہ تقریب کا انعقاد

پشاور۔سانحہ آرمی پبلک سکول کےشہداء کےایصال ثواب کےلیے ریسکیو 1122کے صو بائی ہیڈ کوارٹر میں دعا ئیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ریسکیو ترجمان بلال احمدفیضی نےبتایاکہ تقریب میں اس دلخراش واقعہ میں شہید ہونےوالےطلبہ کےبلند درجات کےلیےہیڈ کوارٹر اورخیبر پختو نخوا کے دیگر ریسکیو دفاتر میں بھی خصو صی دعائیں کی گئیں۔

تقریب سےخطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اسد علی خان نے کہا کہ آرمی پبلک سکول کا واقعہ کبھی بھولنے والا نہیں ہے کیو نکہ اس دن ریسکیو اہلکار کسی بھی حفا ظتی اقدامات کے بغیردوران آپریشن سیکیورٹی اہلکاروں کے شانہ بہ شانہ خدمات سرانجام دیتے رہے اور دیوانہ وار زخمیوں اور شہیدا کو نکال کرہسپتال منتقل کرنے کی کوشش میں مگن رہے۔

ریسکیو1122نےآرمی پبلک سکول حادثےمیں بروقت ریسکیوآپریشن کیاجس کوحکومتی سطح پرسراہاگیا جبکہ لواحقین کی جانب سےریسکیو اہلکاروں کو گمنام ہیروز کاخطاب دیا گیاکیونکہ ریسکیو اہلکا روں نےاپنی جان کی پرواہ کیےبغیرشہدا اورزخمیوں کوابتدائی طبی امداد فراہم کرتےہوئےانہیں ہسپتال منتقل کیا۔ڈاکٹراسد علی خان نےکہاکہ ریسکیو1122اہلکارعوام کی فلاح وبہبود کےلیےدن رات محنت کرتےہیں۔ریسکیو 1122اورپاک آرمی کےدرمیان اعتماد کی فضاءقائم ہےاوردونوں ادارےایک جامع پالیسی کےتحت ہرقسم کی ایمرجنسی میں عوام کو سہولیات فراہم کرتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.