Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سانحہ مچھ پر دھرنا چوتھے روز بھی جاری

وفاقی وزیر علی زیدی اور زلفی بخاری بھی دھرنے کے شرکا سے مذاکرات کے بعد ناکام لوٹ گئے اور شرکا نے وزیراعظم کی آمد تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ سانحہ مچھ کے خلاف مظاہرین کا کوئٹہ مغربی بائی پاس پردھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے۔  وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیرعلی زیدی ،معاون خصوصی زلفی بخاری اور ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری نےکوئٹہ میں ہزارہ برادری سےملاقات کی۔

 اس موقع پر وفاقی وزیرعلی زیدی کا کہنا تھاکہ پاکستان کو نقصان پہنچانے میں بیرونی ہاتھ بھی ملوث ہے۔ انہوں نے دھرنے کے شرکا سے میتوں کی تدفین کی درخواست کی اور وزیراعظم کی کوئٹہ آمد کی یقین دہانی بھی کرائی۔ تاہم دھرنے کے شرکا نے وزیراعظم عمران خان کی کوئٹہ آمد تک دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا۔ رہنما ایم ڈبلیو ایم آغارضا کا کہنا تھا کہ ایک طرف پی ڈی ایم استعفی مانگ رہی ہے لیکن ہم عمران خان کواپنا سربراہ مان کربلا رہے ہیں، ہمارے پاس آکر ان کی عزت میں مزید اضافہ ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.