Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

جسٹس قیصر رشید خان چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات کر دئیے گئے

پشاور: جسٹس قیصر رشید خان کو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات کردیا گیا۔ وزارت قانونی نے نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا۔ وزارت قانون کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قیصر رشید خان کو پشاور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس تعینات کردیا گیا ہے اور ان کی تعیناتی کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ۔  چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کی وفات کے بعد چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا عہدہ خالی تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.