Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, مئی 2, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان خطے میں اہم سفارتی کردار ادا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، سابق امریکی جنرل مارک کمٹ
    • قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں جعلی اسناد پر مبینہ بھرتیوں کا انکشاف
    • خیبر ٹیلی ویژن نیٹ ورک دینی و ثقافتی پروگراموں کے ذریعے آگاہی پھیلانے میں پیش پیش
    • فحش مواد نے پشتون ثقافت کی اصل پہچان کو نقصان پہنچایا: نجیب اللہ انجم
    • خیبر ٹیلی ویژن کا مقبول شو “پخیر راغلے” ناظرین کی توجہ کا مرکز
    • 15 سال سے کم عمر عازمین حج پر پابندی ختم، نئی ہدایات جاری
    • وزیراعظم محمد شہبازشریف کی علی الزیدی کو عراق کے وزیراعظم کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد
    • پاکستان کویت تعلقات: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کا رابطہ، امن و استحکام پر زور
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وزیراعظم نے کامیڈین شفاعت کو اپنی نقل اتارنے کیلئے اسٹیج پر بلالیا
    اہم خبریں

    وزیراعظم نے کامیڈین شفاعت کو اپنی نقل اتارنے کیلئے اسٹیج پر بلالیا

    مئی 17, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The Prime Minister called comedian Shafaat on the stage to take down his copy
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیراعظم شہبازشریف نے تقریب کے موقع پر کامیڈین شفاعت علی کو اپنی نقل اتارنے کے لیے اسٹیج پر بلایا جس کے بعد یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہورہی ہے۔

    وزیراعطم شہباز شریف نے اذلان شاہ ٹورنامنٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں رکھی گئی تقریب سے خطاب کیا اس تقریب میں شفاعت علی بھی موجود تھے۔ اسٹیج پر بلائے جانے کے بعد کامیڈین شفاعت علی نے وزیراعطم شہبازشریف کی فرمائش پر ان کے لہجے کی نقل اتاری جس پر پورا ہال قہقہوں اورتالیوں سے گونج اٹھا۔وزیراعظم شہبازشریف اور کامیڈین کے مکالمے سے شرکا ہنس ہنس کے لوٹ پوٹ ہوگئے جبکہ کامیڈین اور وزیر اعظم شہبازشریف بھی اپنی ہنسی کو روک نہ سکے۔

    نامور شخصیات اورسیاستدانوں کی نقالی سے شہرت پانے والے شفاعت علی وزیراعظم کے سامنے ان کی نقل اتارتے ہوئے نروس ہوگئے۔ وزیر اعظم نے ان سے کہا کہ ‘شفاعت صاحب آپ کی مہربانی لیکن آج آپ نے کوئی چٹکلہ نہیں سنایا،آئیں کوئی  چٹکلہ تو سنائیں۔ جس پر شفاعت نے جواب دیا کہ ‘سرآپ نے بہت مشکل کردیا ‘، وزیر اعظم نے کہا کہ بھئی مجھ پر رحم کریں، باقی آپ جو مرضی کریں ، چلیں جو مجھ پر کیا تھا، وہیں کردیں’۔

    کامیڈین شفاعت علی کی  وزیراعظم نے مسکراتے ہوئے حوصلہ افزائی کی، وزیراعظم کے لہجے میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان کو مخاطب کرتے ہوئے شفاعت علی نے کہاکہ ‘رانا صاحب ایک ہفتے میں یہ بچے بھرتی نظر نہ آئے تو پھر اس حوالے سے ایک میٹنگ ہوگی جس میں دیگر باتیں ہوں گی لیکن سپورٹس پر بات نہیں ہوگی’۔

    شفاعت علی کی طرف سے وزیراعظم کی نقل اتارنے پر پر وزیراعظم شہبازشریف، رانا مشہود اور وزیراطلاعات عطا تارڑ سمیت ہال میں موجود تمام افراد نےبے ساختہ قہقہے لگائے۔ شرکا نے تبصرہ کیا کہ اپنی موجودگی میں وزیراعظم نے کامیڈین کی میمکری کراکے کھلے دِل، خود پر تنقید اور ٹینلٹ کی حوصلہ افزائی کی روایت قائم کی ہے ۔

    comedian Shafaat Prime Minister کامیڈین شفاعت وزیراعظم
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleکوہاٹ:تیز رفتاری کے باعث مسافر کوچ حادثے کا شکار،خواتین سمیت 9 افراد زخمی
    Next Article وزیراعلیٰ مریم نواز نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران ایک بار پھر پولیس کی وردی پہنی
    Mahnoor

    Related Posts

    خیبر ٹیلی ویژن نیٹ ورک دینی و ثقافتی پروگراموں کے ذریعے آگاہی پھیلانے میں پیش پیش

    مئی 2, 2026

    فحش مواد نے پشتون ثقافت کی اصل پہچان کو نقصان پہنچایا: نجیب اللہ انجم

    مئی 2, 2026

    خیبر ٹیلی ویژن کا مقبول شو “پخیر راغلے” ناظرین کی توجہ کا مرکز

    مئی 2, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستان خطے میں اہم سفارتی کردار ادا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، سابق امریکی جنرل مارک کمٹ

    مئی 2, 2026

    قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں جعلی اسناد پر مبینہ بھرتیوں کا انکشاف

    مئی 2, 2026

    خیبر ٹیلی ویژن نیٹ ورک دینی و ثقافتی پروگراموں کے ذریعے آگاہی پھیلانے میں پیش پیش

    مئی 2, 2026

    فحش مواد نے پشتون ثقافت کی اصل پہچان کو نقصان پہنچایا: نجیب اللہ انجم

    مئی 2, 2026

    خیبر ٹیلی ویژن کا مقبول شو “پخیر راغلے” ناظرین کی توجہ کا مرکز

    مئی 2, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.