Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بنوں: پی ڈی ایم کے جلسے میں مولانا فضل الرحمان کی وزیراعظم پر شدید تنقید

اسپورٹس کمپلیکس بنوں میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا جلسہ ہوا۔ اکرم خان درانی، مولانا فضل الرحمان، احسن اقبال، امیرمقام اور دیگر رہنما نے جلسے میں شرکت کی۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانافضل الرحمٰن کا جلسہ سے خطاب میں کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے قوم کو آزادی اور جمہوریت کا راستہ دکھایا ہے،بنوں کے عوام نے جس طرح عمران خان حکومت کے خلاف بغاوت کا اعلان کیا اس پر مبارک باد دیتاہوں، ہمارے خلاف بغاوت کا مقدمہ بنانے کا کہتا ہے، آج کہتا ہوں جو عمران خان کاوفادار ہے میں اسے غدار کہتا ہوں۔

مولانا نے کہا کہ حکومت نے ہرلحاظ سے ملک کوتباہ کردیاہے،ہزارہ برادی کا قتل عام کیاگیا،بدامنی کا اس سے بڑھ کرثبوت کیاہے، یہاں دہشتگردآزاد ہیں ،جب چاہیں شہریوں کو قتل کردیں، اسلام آبادمیں 22سالہ نوجوان کوپولیس نے گولیاں مارکرشہید کردیا،آج ڈکتییوں کی سب سے زیادہ شرح اسلام آبادمیں ہے۔ فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان وہ آدمی ہےجس نے بنوں سے ووٹ چوری کیا اوربھاگ گیا،کہتا ہے کہ کام کے لوگ نہیں۔

مولانا کا مزید کہنا تھا کہ آج پاکستان پر کسی کا اعتماد نہیں ،سب دوست ناراض ہوچکےہیں، چین کا اعتمادختم کردیاہے،آج کوئی دوست ملک اعتماد نہیں کرتا، دنیا بھر کے ممالک پاکستان کے ساتھ تجارت کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ  19جنوری کوالیکشن کمیشن کے سامنے مظاہرہ کریں گے، 21جنوری کوکراچی میں اسرائیل نامنظور ملین مارچ کریں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.